ابنا:گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں طالبان کی زیلی جماعت سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ نوجوان عمران عباس کوآج سپرد خاک کردیا گیا سجادیہ اسکاوٹس کے اہلکار شہید عمران عباس جو گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں طالبان کی زیلی جماعت سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے، اُن کی نمازے جنازہ امام بارگاہ شُہدائے کربلا انچولی میں ادا کر دی گئی، شیعہ نوجوان شہید عمران عباس کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، واضع رہے پورے ملک بلخصوص کراچی،کوئٹہ، پارہ چنار، ڈی آئی خان میں بڑے پیمانے پر شیعہ نسل کشی جاری ہے،حالیہ چیف جسٹس کے از خود نوٹس سے بھی کچھ فرق نا پڑسکا،حکومت بلخصوص وزارت داخلہ کی خاموشی پوری ملت تشیعوں کے لیے باعثِ تشویش ہے.
............
/169